counter easy hit

مسلم لیگ (ن) پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) پر پابندی اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

The request for a ban on the Muslim League (N) was safe and secure

The request for a ban on the Muslim League (N) was safe and secure

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) پر پابندی اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار پاکستان عوامی تحریک وکیل نے نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا لہذا وہ اب پارٹی امور نہیں چلا سکتے، مسلم لیگ (ن) نااہل قرار دیے گئے شخص نواز شریف کے نام پر ہے لہذا ہماری استدعا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے خود کہہ دیا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کی قیادت نہیں کر سکتا جب کہ پریس میں آیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا کہہ دیا ہے لہذا یہ بتائیں کہ کس قانون کے تحت پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عوامی تحریک کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website