counter easy hit

نئی ہارر تھرلر فلم “دی پرج؛الیکشن ایئر “کاپہلاٹریلر جاری

The purged

The purged

نیو یارک………ہالی ووڈایک بار پھر خوف اور دہشت کی لپیٹ میں آگیا ہے کیونکہ ہاررتھرلر فلم دی پرج؛الیکشن ایئر کاپہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار و رائٹر جیمز ڈی مناکوکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 2013کی دی پرج سیریز کی تیسری فلم ہے جس کی کہانی اس مرتبہ امریکی سیاست کے گرد گھوم رہی ہے۔ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار فرینک گریلو، ایلزبتھ مچل اور میکیلٹی ولیم سن نبھا رہے ہیں۔مائیکل بے اورجیسن بلم کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ ونیورسل پکچرز کے تحت 4جولائی کوامریکی سنیما گھروں میں شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں روکنے آرہی ہے