counter easy hit

انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کی قیادت کوئی اور سنبھالے گا، منظور وسان

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کی جگہ کوئی اور سنبھالے گا۔

The PTI leadership will handle someother before elections, Manzoor Wassan

The PTI leadership will handle someother before elections, Manzoor Wassan

خواب دیکھنے والی سرکار کےنام سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کی ہے جس میں انہوں نے اہم باتیں کیں۔ جیونیوز کے مطابق منظور وسان نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں جس میں سب کا احتساب ہونے والا ہے جب کہ انتخابات سے قبل ملک میں صفائی ہوگی۔ منظور وسان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وفاق میں مشترکہ حکومت ہوگی اور پی ٹی آئی وفاق میں حکومت نہیں بنا پائے گی، اگر عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں بھی صفائی ہوگی اور عمران خان کی جگہ کوئی اور قیادت سنبھالے گا۔