counter easy hit

تحریک انصاف کا نامور سیاستدان اور عمران خان کا بڑا اتحادی قصور میں گرفتار ۔۔۔۔۔ اعلیٰ ترین شخصیت کی سفارش پر تھوڑی دیر بعد رہا ، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

قصور (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے نامور رہنما اور سابق گورنر پنجاب کو قصور کے نواح گنڈا سنگھ والاکے سرحدی علاقے میں غیر قانونی شکار کھیلنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھراپنے 25 ساتھیوں کے لشکر کے ہمراہ غیر قانونی شکار کھیلتے ہوئے
پکڑے گئے مگر بعد ازاں اعلیٰ سیاسی و مقتدر شخصیت کی سفارش پر دو لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا،غلام مصطفیٰ کھر نے 25 ساتھیوں اورکتوں کے ساتھ گنڈا سنگھ والا میں شکار کھیلا،وائلڈ لائف ٹیم نےحراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما و سابق گورنر پنجاب غلام مصطفٰی کھر نے اپنے 25 کے قریب ساتھیوں اورکتوں کے ہمراہ گنڈا سنگھ کے سرحدی علاقے میں شکار کھیلا