counter easy hit

پروڈیوسرز گلڈ آف امریکا کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

The Producers Guild of America

The Producers Guild of America

لاس اینجلس ……پروڈیوسرز گلڈ آف امریکا کے سالانہ ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نامزد فلموں میں دی ریونینٹ ، دی بگ شارٹ اور اسٹریٹ آؤٹا کومپٹن شامل ہیں۔ کامیاب فلموں کا اعلان23 جنوری کو لاس اینجلس میں ہو گا۔پی جی اے ایوارڈ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ کون سی فلمیں آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہیں، رواں سال نامزدگی پانیوالی دیگرفلموں میں ایکس مشینا، بروکلین، اور سپاٹ لائٹ، ان سائڈ آؤٹ، گڈ ڈائنوسار بھی شامل ہیں۔ریونینٹ کے ڈائریکٹر الجندرو جی اناریشو کو پچھلے سال برڈ مین بنانے پر پی جی ایوارڈ ملا تھا جبکہ ان کی فلم بہترین فلم،ا سکرین اوریجنل اسکرین پلے سمیت کئی اکیڈمی ایوارڈ جیتی تھی، اس بار کیرول، روم، سٹار وارز دی فورسز اویکنز نامزدگی پانے میں ناکام رہیں۔اسٹار وارز فورس اویکنز سال کی ٹاپ ٹین فلموں میں شامل ہونے اور ایک اعشاریہ پانچ چار ارب ڈالر کمانے کے باوجود کوئی نامزدگی حاصل نہیں کر سکی۔ اینی میٹڈ فلموں کی کیٹگری میں منیئنز، دی پی نٹس اور انوملیسا کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔