counter easy hit

راولپنڈی پولیس کے رہائشی مسائل ، رپورٹ سید گلزار ساقی

راولپنڈی(سید گلزار ساقی، دیس پردیس سپیشل) راولپنڈی پولیس جوکہ گوناگوں مسئال کا شکار ہے،ان دیرینہ مسائل سے محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام یکسر نابلد ہیں ان کا حل کیسے ممکن ہے۔

the, problems, of, Rawalpindi, Police

سب سے پہلے ہم راولپنڈی پولیس کے رہائشی مسائل کا ذکر کریں گے۔ راولپنڈی پولیس جوکہ طویل ضلع ہے اس میں محکمہ پولیس کی ذمہ داریاں انتہائی مشکل جبکہ تعداد صرف 10 سے 12 ہزار ہے 8 ہزار تقریباًکانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، 500 کے قریب اے ایس آئی صاحابان 100 کے قریب ایس ایچ اوز، ایس ایس پیز  اوربقیہ افسران بالا ہیں

the, problems, of, Rawalpindi, Police

مسائل بہت زیادہ ہیں مگر ہم صرف رہائشی اور آمدورفت وغیرہ کا ذکر کریں گے۔تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران ان مسائل پر غورکریں تاکہ پنجاب پولیس اور خصوصاً راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کیلئے بہتری ہوسکے۔

the, problems, of, Rawalpindi, Police

پولیس اہلکار پاکستان کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور قریبی علاقوں سے بھی ہیں مگر رہائشی کالونی صرف ایک ہے مشکل سے چند سو اہلکاروں کیلئے رہائشی مکانات میسر ہیں وہ بھی 20 سے 40 سال پرانے ہیں ۔

the, problems, of, Rawalpindi, Police

ان دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کو آگے آنا چاہیے تاکہ جومینٹیننس کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں ان سے نئی رہائشی کالونیاں کیوں نہیں بن سکتیں۔ ایک پولیس اہلکار کو 3 سے 4ہزار ہائوس رینٹ میسر ہے جبکہ ایک بیٹھک بھی آجکل 5 ہزار سے کم نہیں ملتی ۔

the, problems, of, Rawalpindi, Police

دیہاتوں میں بھی اس رقم سے آپ رہائش کا بندوبست نہیں کرسکتے۔ سی پی او راولپنڈی اور آر پی ا وراولپنڈی سے انتہائی عاجزی کے ساتھ ہم ان مسائل کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں امجد سلیمی صاحب بہت سے رفاعی کاموں میں پیش پیش ہیں ان سے التجا ہے کہ بیرکوں میں محصور اپنے اہلکاروں پر توجہ دیں۔ کہ ان کے لوگ احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

the, problems, of, Rawalpindi, Police

اگر آج یہ کام شروع ہوگا تو 8 سے 10ہزار پولیس اہلکاروں میں سے کچھ کو تو ریلیف ملے گا۔

دیس پردیس ٹی وی  نے یہ بیڑا اس لئے اٹھایا ہے کیونکہ ان مسائل کی طرف اعلیٰ افسران کی توجہ نہیں دلائی جارہی اور پولیس کمیونٹی بہت زیادہ مسائل کا شکار ہے۔ اگر سنجیدگی سے اس مسئلہ کو حل کرنے میں پیشرفت کی جائے تو ہمارے غریب اہلکاراور کی فیملیز بچے سکون کی زندگی گزار سکتے ہیں۔

syed Gulzar Saqi, Senior Crime Reporterرپورٹ: سید گلزار ساقی
سید گلزار ساقی کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما اور سینئر رپورٹر ہیں ۔ ان کی رپورٹ کے متعلق آپ کی قیمتی رائے ہمارے لئے بہت اہم ہے۔