counter easy hit

مقبوضہ کشمیراورفلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیا جائے‘ پاکستان

اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورت حال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کوجھنجوڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح عالمی قوانین خصوصاََ بیت المقدس کی حیثیت کے The problem of the occupied Kashmiris-Palestinians is resolved according to the UN resolutions' Pakistanبارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اورجنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس نازک صورت حال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورت حال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کوجھنجوڑ رہی ہے، دونوں خطوں میں نہتے عوام کا قتل عام جاری ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دونوں خطوں میں عالمی قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے عالمی برادری کو اجتماعیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ لوگوں کے منصفانہ نصب العین، تسلط کے خاتمے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام عالمی فورموں پرآواز اٹھانے کی ضرورت پرزوردیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان نے جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزور دیا ہے۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام پراسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔