counter easy hit

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم آج مظفر آباد جائینگے

The Prime Minister

The Prime Minister

اسلام آباد ……..وزیراعظم نواز شریف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئےآج (جمعہ) کو مظفر آباد جائیں گے، جہاں وہ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ان کا یہ دورہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر اور آزاد کشمیر کی قیادت وزیراعظم نواز شریف کا مظفرآباد آمد کے موقع پر استقبال کرے گی۔ذرائع کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے اور بھارت کو یاد دہانی کرائیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا صرف ایسا حل قبول کیا جائے گا، جس میں کشمیری عوام اس کا حصہ ہوں، ایسا کوئی حل قبول نہیں جو کشمیری عوام کیلئے قابل قبول نہ ہو۔ایک روزہ دورے کے موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید، آصف کرمانی اور طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم نواز شریف کشمیر کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور بعد ازاں وہ مری جائیں گے، جہاں وہ ہل اسٹیشن کی ترقی کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے