counter easy hit

وزیر اعظم آج امریکی صدر سمیت کئی سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کریں گے

The Prime Minister will meet with several heads of state , including US President today

The Prime Minister will meet with several heads of state , including US President today

نیویارک(یس نیوز)وزیر اعظم نواز شریف آج امریکی صدر باراک اوباما سمیت جاپانی وزیراعظم اور ترک صدرسے ملاقات کریں گے جس میں کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ  دیگر اہم امور زیرغور آئیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے اور عالمی برادری  کو کشمیر میں صورتحال کی سنگینی کا احساس دلانے کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف آج امریکی وقت کے مطابق  سہ پہر 3:30 بجے مہاجرین ٹرسٹی کونسل کانفرنس میں شریک ہوں گے جہاں وہ امریکی صدر اوباما سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر اوباما کی ملاقات رات 12:30 بجے کے بعد ہوگی۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف آج جاپانی وزیراعظم سمیت ترک صدر رجب اردگان  سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website