counter easy hit

ّہماری یہ اولین ترجیح ہے اور ۔ ۔ ۔ وزیراعظم نے حکم دیدیا، نوجوانوں کو خوش کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو غربت سے نکالنے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے ، نوجوانوں کو تعلیم ، صحت اور روزگارفراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ وہ یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین”وزیراعظم یوتھ پروگرام”محمدعثمان ڈار، وزیراعظم کےمعاونین خصوصی نعیم الحق اورافتخاردرانی ، وزیراعظم کےسیکرٹری اعظم خان اوردیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکام نے بریفنگ دی اور بتایاکہ پاکستان کی 13کروڑآبادی 35سال سےکم عمرپرمشتمل ہے،نوجوان نسل کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی سے بھی اجلاس کے شرکاکو اعتماد میں لیاگیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام جلد ازجلد اقدامات کریں اور ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔