counter easy hit

نامور صحافی کا وزیراعظم پاکستان پر براہ راست سنگین الزام

لاہور (ویب ڈیسک)یہ اپنا ملک ہے۔ یہاں سب اپنے ہیں۔ اپنوں کے فائدے بہت ہیں مگر ایک دکھ سب پر بھاری ہے: اپنوں سے شکایت ہو تو کس سے کہیں؟ آدمی اندر سے ڈھنے لگتا ہے۔ یہاں تک کہ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ آدمی زندہ ہوتا ہے مگر دوسروں کی نظر میں۔ نامور کالم نگار خورشید ندیم اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے پوچھیں تو معلوم ہو کہ سود و زیاں کی حدوں سے نکل چکا۔ وہ تو دیمک زدہ عصا کے سہارے کھڑا تھا‘ جسے ایک سوال نے گرا دیا۔ مشرف عہد میں صدیق الفاروق گرفتار تھے۔ بیمار ہوئے تو راولپنڈی کے ایک سرکاری ہسپتال لایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی، میں ملنے چلا گیا۔ اُن دنوں مہتاب عباسی بھی جیل میں تھے اور جرمِ بے گناہی کی سزا بھگت رہے تھے۔ انہوں نے جیل سے صدیق الفاروق کے نام خط لکھا‘ جو ان کے پاس تھا۔ مجھے پڑھنے کو دیا۔ میں وہ خط بھول نہیں سکتا۔ اس خط کا ایک ایک لفظ اس لہو سے لکھا گیا تھا جو دل سے ٹپکا تھا۔ میں نے شاید پہلی بار محسوس کیا کہ جو گھاؤ اپنے لگاتے ہیں، ان کا درد کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ ایسا زخم آسانی سے مندمل نہیں ہوتا۔ کبھی تو عمر بھر کا روگ بن جاتا ہے۔ حنیف عباسی کے زخم بھر پائیں گے یا نہیں، یہ ان کی قوتِ برداشت پر منحصر ہے۔ سیاست کا مطالبہ یہ ہے کہ دل بڑا رکھا جا ئے؛ تاہم یہ یک طرفہ عمل نہیں ہے۔ بے نظیر بھٹو وزیر اعظم بنیں تو ان کے وجود پر لگے زخموں کا شمار مشکل تھا۔ ‘تن ہمہ داغ داغ شد‘ کا معاملہ تھا۔ انہوں نے چاہا کہ ان زخموں کو سیا جائے۔ جنرل اسلم بیگ کو تمغۂ جمہوریت بھی دیا‘ مگر ان کا انجام کیا ہوا؟ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی بھٹو کی بیٹی، کچھ دیر بعد اسی شہر کے ایک سرکاری ہسپتال میں پڑی ایک لاش تھی۔ ہم انسانوں کے معاشرے میں رہتے ہیں۔ خطا اور معصیت ہماری سرشت میں ہے۔ سیاست اقتدار کا کھیل ہے۔ اخلاقیات، اس کھیل میں سب سے پہلے ہدف بنتے ہیں۔ اقتدار کی دیوی مہربان ہونے کے لیے سب سے پہلے اخلاق ہی کی قربانی مانگتی ہے۔ اس کھیل کا کوئی کھلاڑی پارسائی کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اس کے باوجود کوئی حد ہے جو طے کرنا پڑتی ہے۔ کچھ آداب ہیں جن کا لحاظ کرنا ہوتا ہے۔ ڈائن بھی کہتے ہیں کہ آٹھواں گھر چھوڑ دیتی ہے۔ گھر کا کوئی فرد اگر اختلاف کرے تو کیا وہ اپنا نہیں رہتا؟ اگر کوئی وراثت میں سے اپنا جائزحصہ مانگے تو کیا اسے مار دینا چاہیے؟ عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے؟تحریک انصاف نے جس ہیجان کو سیاست کی بنیاد بنایا، وہ اب ریاستی پالیسی میں ڈھل گئی ہے۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ سیاست کا کھیل، میدانِ سیاست میں نہیں، کہیں اور کھیلا جا رہا ہے۔ اگر سیاست کو اسی میدان تک محدود رکھا جاتا تو اس کے اپنے آداب تھے۔ پھر سیاست میں آمنا سامنا ہوتا۔ پھر عوام کے دلوں کو فتح کرنے کا مقابلہ ہوتا۔ پھر سیاست دان ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوتے۔یہ ایک خطرناک رجحان ہے جو سیاست کی قلبِ ماہیت کر دے گا۔ اس کے آثار ہیں کہ مقتدر حلقے بھی اب آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ صدارتی نظام کی باتیں اسی لیے ہو رہی ہیں۔ عمران خان اس کھیل کا حصہ بن گئے ہیں۔ وہ ہیجان کو نا اہلی کے لیے حجاب بنانا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان اسی ہیجان کی کیفیت میں رہیں

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website