counter easy hit

وزیراعظم نے سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ شروع کردی۔ تین سے زائد افسران پر مشتمل وفد کے غیرملکی دورں پر روانگی وزیر اعظم عمران خان کی اجازت سے مشروط کر دی گئی۔تین سے زائد افسران پر مشتمل سرکاری وسائل پر غیرملکی دورہ کرنے والے وفد کی روانگی کے لیے فنانس ڈویثرن اور فارن افئیر ڈویثرن وزیر اعظم کی اجازت کے لیے تفصیلات بھیجنے کے پابند ہوں گے۔سی اے اے کے شعبہ ایچ آر نے15غیرملکی دوروں کی تفصیلات سی اے کے تمام ڈائریکٹروں ڈپٹی ڈی جیز اور ایڈیشنل سیل کو بھجوا دیں۔وزارت داخلہ نے سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ غیر ملکی دوروں کے لیے فیڈرل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا وزیر گریڈ20سے گریڈ 22تک کے افسران پر مشتمل تین رکنی وفد کے غیر ملکی دورے کی اجازت دینے کا اہل ہوگا۔سیکرٹری محکمے کا ایڈیشنل سیکرٹری اور متعلقہ وزیر گریڈ 19کے افسران پر مشتمل تین رکنی وفد کے غیر ملکی دورے کی اجازت دینے کا اہل ہوگا۔تین سے زائد افسران پر مشتمل غیر سرکاری وسائل پر غیرملکی دورہ کرنے والے وفد کی روانگی کے لیے صرف فارن افئیر ڈویثرن وزیر اعظم کی اجازت کے لیے تفصیلات بھیجنے کا پابند ہوگا۔ غیر سرکاری وسائل پر اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی اداروں کے بیرون ملک اجلاس میں شرکت کے لیے این او سی ملنے کے بعد دورہ کیا جائے گا۔گریڈ20اور اوپری درجوں کے افسران کو فارن افئیر کی جانب سے جاری این او سی پر بیرون روانگی کے لیے فیڈرل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کے وزیر کی اجازت سے بیرون ملک بھیجا جاۓ گا۔سرکاری وسائل پر بیرون ملک دو طرفہ اور کثیر جہتی اجلاس میں شرکت کے لیے تین سے زائد افسران پر مشتمل وفد کی تفصیلات فنانس ڈویثرن اور فارن افئیر ڈویثرن کی جانب سے وزیر اعظم کو بھجوائی جائیں گی۔ وفاقی محکموں میں تعینات گریڈ 22 کے افسران بزنس کلاس ٹکٹ پر بیرون ملک روانہ ھونے کے اہل ہونگے۔ بیرون ملک پاکستانی مشن متعلقہ محکمے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق متعلقہ ملک میں منعقد اجلاس اور کانفرنسوں میں پاکستان کی ترجمانی کرے گا۔بیرون ملک پاکستانی مشن کانفرنسوں اور اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا اسکی تفصیلات سمری میں الگ سے فراہم کرے گا۔متعلقہ وزارت کی جانب سے سی اے اے وفد کو اجازت نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ ملک میں موجودہ پاکستانی نمائندہ سی اے اے وفد کی جگہ شرکت کرے گا۔صوبہ پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، انہیں گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات نامزد کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیر اطلاعات سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر صوبائی حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے صمصام بخاری نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا ہے۔ انہوں نے سنہ 2002 سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا جب آزاد امیدوار کی حیثیت سے انہوں نے اپنا پہلا الیکشن لڑا لیکن شکست کھائی۔سنہ 2008 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور فتحیاب ہونے کے بعد کچھ عرصہ کے لیے وزیر مملکت برائے اطلاعات بھی رہے۔