پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے وزیراعظم کے پاس دبئی میں لگائی گئی فیکٹری کا کوئی ثبوت نہیں، 34 ملین ڈالر کہاں سے آئے اور رقم بھیجنے والا کون تھا؟وزیراعظم کو جواب دینا ہے۔

The prime minister has no evidence about applied factory in Dubai, PTI leader
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور نعیم الحق نے عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستانی عوام چاہتے ہیں نوازشریف اربوں روپوں کی جائیداد کا حساب دیں۔فواد چودھری نے کہا کہ مقدمہ چاہے کتنا ہی سنجیدہ یا پیچیدہ کیوں نہ ہو،وکیل کی حس مزاح مقدمے کی پیچیدگی کا احساس نہیں دلاتی،پاناما کیس میں بھی وکلا کے دلچسپ تبصرے ماحول میں بوریت کا احساس نہیں ہونے دے رہے۔








