counter easy hit

وزیراعظم کی رمضان میں سحر اور افطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔

The Prime Minister directed to provide uninterrupted electricity during sahar and aftar in Ramadanاسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرتوانائی اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ مفتاح اسماعیل اور معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اگلے چند ماہ کے لئے اور رمضان کے دوران  لوڈ منیجمنٹ پلان کاجائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق ایجنڈا پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی  ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹس کو پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رکھا جائےاور رمضان المبارک کے دوران عوام کوبلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔