اسلام آبادوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا 38واں اجلاس آج شام وزیراعظم آفس میں طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس سے تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ واک آؤٹ کرگئے تھے۔ اجلاس میں بجٹ اور ڈیولپمنٹ پروگرام میں تحفظات پر خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔








