اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان آج ایک بار پھر اہم ملاقات ہوگی۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے نگراں وزیراعظم کے نام پر آج فیصلہ کرلیں گے جب کہ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے تجویز کردہ نام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذکاء اشرف، آصف زرداری کے مین ڈونر اور مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر ہیں لہذا ذکاء اشرف کا نام مسترد کرتے ہیں جب کہ جلیل عباس جیلانی کے نام پر ہمیں زیادہ خدشات نہیں۔








