counter easy hit

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 12سال کی کم ترین سطح پر

 lowest level in 12 years

lowest level in 12 years

نیویارک……. عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 12سال کی کم ترین سطح 32ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 32اعشاریہ16ڈالر فی بیرل تک ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل 2004میں خام تیل کی قیمت 32 ڈالر فی بیرل تک گئی تھی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور تیل کا سب سے بڑا صارف ہے، چین کی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ سے اس کی معاشی ترقی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جو تیل کی طلب اور قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی ارب پتی برنس مین اور فلاحی رہنما جارج سوروس کا سری لنکا میں ایک اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اپنی معیشت کو ماڈل بنانے کے لئے کی جانے والی کوششیں اور اس کی کرنسی کی قدر میں گراوٹ دنیا کے دیگر ممالک کے لئے مسائل پیدا کر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور جب آج میں بین الاقوامی مارکیٹس کو دیکھتا ہوں تو مجھے 2008 کا معاشی بحران یاد آتا ہے۔اس سے قبل 2011 میں بھی جارس سوروس نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوروزون کا معاشی بحران دنیا کے معاشی بحران سے زیادہ خطرناک ثابت ہو گا۔