counter easy hit

ہیڈ کوچ پر الزامات لگانے والے عمر اکمل کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگانے والے کرکٹر عمر اکمل پی سی بی کی تحقیقاتیکمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

The presence of Umar Akmal in front of the investigation committee who accused at the head coach قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگانے والے کرکٹر عمر اکمل پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف پیش کیا، کرکٹر واپسی پر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں انکوائری کمیٹی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا موقف سنے گی۔ بورڈ کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی اور جی ایم لیگل سلمان نصیر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا، انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور جواب تسلی بخش نہ پا کر پی سی بی نے بیٹسمین کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کیا جس پر کرکٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی انجانے میں ہوئی۔