counter easy hit

فلم ’’ روگ ون۔اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا لندن میں پریمیئر

The premiere of Film 'Rogue ones a Star Wars story ' in London

The premiere of Film ‘Rogue ones a Star Wars story ‘ in London

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’’روگ ون۔اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا،جس میں فلم کے کرداروں نے بھر پور شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگادیے اس موقع پر اپنے پسندیدہ کرداروں اور نامور اداکاروں کو دیکھنے کے لیے مداح بیحد پر جوش دکھائی دیے اور بڑی تعداد میں پریمیئر میں شرکت کے غرض سے لندن کے تھیٹر کا رخ کیا۔

پریمیئرمیں جہاں ایک طرف اسٹار وارز کے نامور کردار اسٹورم ٹروپر، آر ڈی-ڈی ٹو، یوڈااورڈارتھ ویڈرکا روپ دھارے مداح ریڈ کارپٹ پر دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے رہے تودوسری جانب فلم میں جلوہ گر ہونے والے اداکار بھی بیحد خوش دکھائی دیے۔ گیرتھ ایڈورڈزکی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم کی کہانی گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد سامنے آنیوالے نوجوان باغیوں کے ایک گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ڈیتھ اسٹارکے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش کرتے ہیں۔کیتھلن کینیڈی اور ٹونی ٹو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فیلیسیٹی جونز، ڈیاگو لیونا، رِض احمد، بین مینڈلسن، جیانگ وین، ڈونی یِن، فاریسٹ وائیٹیکر اورجوناتھن آئرس شامل ہیں۔ فلم’’روگ ون۔اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت 16دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website