counter easy hit

مسئلہ کشمیر پر ملکی سیاسی قیادت ایک پیچ پر

The political leadership of Kashmir on a patch

The political leadership of Kashmir on a patch

اسلام آباد ( یس اردو نیوز) مسئلہ کشمیر پر ملکی سیاسی قیادت ایک پیچ پر ہے،وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور پاک بھارت کشیدگی پر حکمت عملی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میںپاکستان کی سیاسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی، اجلاس میں اسحاق ڈار،خواجہ آصف ،چودھری نثار،بلاول بھٹو ،خورشیدشاہ،نوید قمر، سراج الحق، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری ،مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر فاروق ستار، غلام احمد بلور، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنما شریک ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے،برہان وانی کی شہادت کے بعد مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن گیا ہے ،آج کے اجلاس سےملکی سیاسی قیادت کی جانب سے واضح پیغام جائے گا،وقت آگیا ہے اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اجلاس میں شرکت پرتمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔آج کا اجلاس انتہائی اہم ہے،آج کے اجلاس سےملکی سیاسی قیادت کیجانب سے واضح پیغام جائے گا۔یہ بات خوش آئند ہےکہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

اس سے پہلےپارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں آنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہنے کے لئےوزیراعظم نواز شریف خود استقبالیہ پر کھڑے ہوئے ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چودھری نثار وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اپوزیشن رہنماؤں کو خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے ۔

محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف نے کیا ۔ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستارسے وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار نے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا ، اور کچھ دیر ٹہر کر باتیں بھی کیں ۔

پیپلز پارٹی کا وفد آیا تو وزیراعظم نواز شریف منتظر نظر آئے ، نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے مسکرا کر مصافحہ کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کے وفد میں شامل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، نوید قمر ، قمر زمان کائرہ ، اعتزاز احسن ،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور شیری رحمان کو بھی خوش آمدید کہا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website