counter easy hit

مسلم لیگ ن نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی چینل نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولنگ کے وقت میں ایگ گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔

مشاہد حسین سید کا کہناہے کہ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے اورپولنگ سٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی ہیں،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کردیا جائے تاکہ ووٹر ز اپنا حق رائے دیہی استعمال کر سکیں جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عمران خان کی میڈیا ٹاک پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی ہے اور شدید رد عمل دیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کاعمران خان کو نوٹس ناقابل فہم ہے انہوں نے کسی صورت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا ٹاک کا نوٹس لیاتھا اور موقف اپنایا تھا کہ عمران خان نے ووٹ پر سب کے سامنے مہر لگا کراورمیڈیاٹاک کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا ٹاک کا نوٹس لیتے ہوئے فوری جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف نے میڈیا سے گفتگو کیوں کی ۔