counter easy hit

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور: پی آئی اے کا سیالکوٹ سے ریاض جانے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، دوران پرواز طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جب کہ کارگو رکھنے والے پورشن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم پائلٹ نےطیارے کو ہنگامی طور پر لاہورائیرپورٹ پر اتار لیا۔

The PIA plane survived from the accident, emergency landing at Lahore Airportایکسپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے کی پرواز 755 سیالکوٹ سے ریاض جارہی تھی کہ دوران پرواز اچانک طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا اور جہاز کے کارگو رکھنے والے پورشن میں آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم پائلٹ نے فوری طور پر لاہور رن وے کو کلیئر کرنے کو کہا اور جہاز کو بحفاظت ہنگامی طور پر لاہور ائیرپورٹ پراتارلیا۔

پی آئی اے کی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے ریسکیو کی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولینس فوری طور پر رن وے پر بھیج دیں جہاں ریسکیو اہلکار جہاز کے کارگو پورشن میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جہاز کے قریب کسی بھی شخص کو آنے نہیں دیا جارہا یہاں تک کہ پی آئی اے کےانجنئرنگ اسٹاف کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں ہے، تاہم طیارے سے تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔

پی آئی اےانتظامیہ کے مطابق طیارے میں لگنے والی آگ کے اسموک کا سگنل کاک پٹ میں موجود پائلٹ کو ملا جس کے بعد طیارہ فوری طور پر لینڈ کروایاگیا، پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ طیارے میں نہیں صرف کارگو پورشن میں لگی، طیارے کا معائنہ جاری ہے دوپہر تک جہاز کلیئر کردیا جائے گا۔ پی آئی اے ترجمان نے تمام مسافروں کی حفاظت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں کو ریاض بھیجنے کا متبادل بندوبست کیا جارہاہے، طیارے سے مسافروں کا سامان بھی اتار لیا گیا ہے، اب پرواز 12 بجے جہاز بدل کر ریاض کے لیےروانہ ہوگی۔