counter easy hit

پاکستانی ٹیم کی جیت بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار اور تاریخی فتح بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی۔

The Pakistani team wins also dominated on the international media

The Pakistani team wins also dominated on the international media

بھارتی اخبار ، دی ہندو‘ نے بھی ٹیسٹ کے آخری لمحات میں پاکستان کی فتح کو شاندار انداز میں سراہا اور اسے مصباح الحق اور یونس خان کے لیے بہترین فیئرویل قرار دیا۔ العربیہ ٹی وی کی ویب سائٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے پر کہا کہ ریٹائر ہونے والے مصباح اور یونس کے لیے یہ یاد گار موقع ہوگا۔

کرکٹ ویب سائٹ نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میں مزاحمت کرنے والے روسٹن چیز کھڑے رہ گئے، ڈرامائی انداز میں فتح کے بعد پاکستان کے مصباح اور یونس کو یادگار طریقے سے الوداع کیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے کہا کہ اگر چہ ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کرنے کی کوشش میں پاکستانی کرکٹرز کے پسینے چھوٹ گئے لیکن فتح کا جشن اور اپنے دو سینئر کھلاڑیوں کو فیئرویل دینا ، دیومالائی قصے کہانی جیسا لگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website