شارجہ میں بھیک مانگنے والے پاکستانی گروہ کا انکشاف ہوا ہے،پاکستان کےمختلف علاقوں سےلائےگئے35افراد سےبھیک منگوائی جارہی تھی۔

شارجہ پولیس کے مطابق 35گرفتارفقیروں میں 14 افراد معذور بھی ہیں، ان افرادکو نوکری کا جھانسا دیکرلایاگیاتھا اورزبردستی بھیک منگوائی جارہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کےساتھ انتہائی بےرحمانہ سلوک کیاجاتا تھا، معذورافراد کواسمگل کرکےزبردستی بھیک منگوانےکا یہ پہلا کیس ہے۔








