counter easy hit

پاکستان کے اہم ترین شہرکا ویلڈر دبئی میں جائیداد کا مالک نکلا

کراچی(ویب ڈٰیسک) شہرِ قائد میں ویلڈنگ کرنے والے محنت کش عمران کی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی ہے جس پر ایف آئی اے نے نوٹس بھیج دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق فالودے والا، رکشے والا اور طالب علم کے بے نامی اکاؤنٹس کے انکشاف کے بعد اب پیش خدمت ہے کراچی کے ایک ویلڈر کی بے نامی جائیداد سامنے

آ گئی ہے۔میرے پاس پاسپورٹ تک نہیں، دبئی جانا تو دور کی بات کبھی تصور بھی نہیں کیا۔نشتر روڈ پر کام کرنے والے محنت کش ویلڈر عمران کی دبئی میں جائیداد سامنے آنے پر ایف آے آئی نے ان کو نوٹس بھیج کر 20 نومبر کو کاغذات سمیت دفتر طلب کر لیا۔عمران کا کہنا ہے ’میں گیٹ اور جالی کی ویلڈنگ کرتا ہوں، میرے پاس پاسپورٹ تک نہیں، دبئی جانا تو دور کی بات کبھی تصور بھی نہیں کیا۔‘محنت کش کے مطابق انھیں ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس سے معلوم ہوا کہ ان کے نام پر دبئی میں جائیداد موجود ہے۔خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے سلسلے میں اب تک فالودے والا، رکشے والا، ٹیکسی والا، طالب علم، فیکٹری مزدور، مرحوم افراد اور دھوبی کے جعلی اکاؤنٹس اور فیکٹریوں کی خبریں آ چکی ہیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔