پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے ۔ملک میں شریف برادران کی آمریت ہے۔

The opposition is very hard in Punjab, Bilawal Bhutto
بلاول بھٹو زرداری نے رات فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں قیام کیا۔ ان کے لیےصبح بھرپور ناشتے کے انتظامات کیے گئے۔پارٹی چیئرمین ناشتے کے بعد کارکنوں میں گھل مل گئے۔ اسٹیج سےاُترکرمعذورکارکن یونس انجم سےملاقات کی۔ناشتے میں پائے ،حلوہ پوری ،پراٹھا ،چنے کا سالن ،آملیٹ چائے ،لسی ،کافی اور کئی طرح کے جوسز رکھے گئے تھے ،بلاول بھٹو نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ناشتہ کیا ۔اس موقع پر جڑانوالہ کے رہائشی معذور کارکن یونس انجم سے ملنے کے لئے بلاول بھٹو خود بھی نیچے کارپیٹ پر بیٹھ گئے ۔ناشتے کے بعد بلاول بھٹو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک نواز شریف برادران کی آمریت ہے، پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پولیس کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرتے ہیں،کارکن اسی جذبے سے بڑھتے جائیں۔کل کی ریلی میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔








