counter easy hit

نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے دفتر نے ایک کروڑ روپے چائے پر اڑا دیئے

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجری وال کے دفتر نے تین سال کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چائے ناشتے میں اڑادی۔

The office of the new Delhi Chief Minister, Arvind Kejriwal, blamed a crude rupee on teaبھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجری وال کے دفتر میں تین سال کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم چائے ناشتے پر خرچ کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مالی سال 16-2015 کے دوران نئی دلی کے وزیراعلیٰ کے دفتر میں چائے ناشتے پر 23 لاکھ سے زیادہ کے اخراجات آئے جو مالی سال 17-2016 میں 46 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق مالی سال 18-2017 کے دوران اروند کجری وال کے سی ایم آفس نے چائے ناشتے پر 33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی۔