counter easy hit

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی

کیلی فورنیا: آگ سے جلنے والے گھروں اور دوسری عمارتوں کی تعداد 2 ہزار ہو گئی ہے، آگ ایک لاکھ 15 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

The number of fire deaths in the US state of California reached 17امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی جبکہ 180 سے زائد لاپتہ ہوگئے، آگ نے مزید 5ہزار گھر جلا دیئے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے مزید تباہی مچا دی ہے، آگ سے جلنے والے گھروں اور دوسری عمارتوں کی تعداد 2 ہزار ہو گئی ہے، آگ ایک لاکھ 15 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، 180 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔ آگ کے باعث مزید افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، راکھ نے ڈزنی لینڈ کا رنگ تبدیل کر دیا، محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کو آفت زدہ قرار دے کر امداد کا علان کیا ہے۔