counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان کی محنتوں کا ثمر۔۔۔صبح صبح چین سے پاکستانیوں کے دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی

بیجنگ (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے فالو اپ کے لیے چین سے مالی پیکج اور مارکیٹ رسائی سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کا اعلیٰ وفد چین پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چین جانے والے پاکستانی وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان، سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن اور سیکرٹری تجارت محمد یونس شامل ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستانی وفد بیجنگ میں چار روز قیام کے دوران مالی پیکج کے خدوخال طے کرے گا اور اس حوالے سے چینی حکام سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔
وفد چینی حکام کے ساتھ ممکنہ مالی پیکیج اور چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لیے مارکیٹ رسائی سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر یکم نومبر کو چین پہنچے تھے، وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ پہلا دورہ تھا۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔