counter easy hit

پوری قوم کو دنگ کر ڈالنے والی خبر : عوام کی توقعات کے برعکس تحریک انصاف نے ملک کی قسمت بدل دینے والے منصوبے کی مخالفت کا اعلان کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کردی۔سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے قرارداد سیکرٹری اسمبلی کوجمع کروائی ہے،دوبارہ کالاباغ ڈیم پربات نہیں ہونی چاہئے،بھاشاڈیم پرکام ہوناچاہیے،پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ
قوم کالا باغ ڈیم کو مسترد کرچکی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ کوئی ڈیم بنائیں تو اس پر سب کی رضامندی ضروری ہے،کالا باغ ڈیم کا بننا ابھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ چھوٹے بڑے دیگرڈیم بننے چاہیے تاکہ پانی کے ذخائر موجود ہوں،اگرپاکستان میں آبی ذخائرنہیں بنائے گئے تو خشک سالی کا امکان ہے،جبکہ حسنین مرزانے کہا کہ کالاباغ ڈیم پرسندھ کے عوام کوتحفظات ہیں،یہ ایشو قومی مفاد کی خلاف ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ اکاونٹ کا ٹائٹل تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔اس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی، بینچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے، میں نے کہا ڈیم کی تعمیر کے لیے رقم آنی چاہیے کوئی شخصیت کا مسئلہ نہیں ہے۔عدالت عظمیٰ کے 4 رکنی بینچ نے حکومت کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرکے حکومت کے تجویز کردہ ٹائٹل ’پی ایم سی جے فنڈ‘ (پرائم منسٹر، چیف جسٹس فنڈ) رکھنے کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ نے فنڈ قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم اور بیرون ملک پاکستانیوں سے اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔