counter easy hit

میرا تکذیب نکاح کیس میں نیا موڑ ۔۔۔۔ کس کےو ارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ؟ تازہ ترین خبر

The New Turn in My Deceptive Marriage Case ... Whose Arnt Arrest Released? Latest news

لاہور(ویب ڈیسک) عدالت نے سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی اہلکار کے ورانٹ جاری کر دیے۔ہم نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں آج ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔اس دوران عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کورٹ کا عملہ اداکارہ میرا کا ریکارڈ فوری جمع کروائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ میں عتیق الرحمان کو جانتی ہوں اور نہ ہی ان سے شادی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا ہے لہذا فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔اس سے قبل لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں 2 مارچ کو میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ سکینڈل کوئن اداکارہ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ اداکارہ میرا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف نکاح پر نکاح کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور عدنان طارق کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس لیے اس پر فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی تاحکم ثانی روک رکھی ہے۔اداکارہ میرا کا کیریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے۔ اداکارہ میرا کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا عدالتوں کے چکر میں اس لیے بھی پڑی رہتی ہیں تاکہ وہ خبروں میں جگہ بنا سکیں۔ میرا نے 1995 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 70 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو اورہندی فلموں کے علاوہ ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ‘سوچا نہ تھا پیارکریں گے’ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website