counter easy hit

اینی میٹڈ ٹی وی شو ’ٹینگلڈ؛ بیفور ایوَر آفٹر‘ کا نیا کلپ

لمبے سنہری بالوں والی ڈزنی حسینہ روپنزیل ایک بار پھر واپسی کیلئے تیار ہے جس کا والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت کامیڈی سے بھرپور نیا این یمیٹڈٹی وی شو’’ٹینگلڈ؛ بیفور ایوَر آفٹر‘‘کا نیا کلپ جاری کر دیا گیاہے۔

The new clip of the animated TV show 'tangled before ever after'

The new clip of the animated TV show ‘tangled before ever after’

شین پرگمور اورکرس سونن برگ کی تیارکردہ یہ اینی میٹڈ سیریز ہالی وو ڈفلم ‘ٹینگلڈپر مبنی ہے جس میں لمبے سنہری بالوں والی روپنزیل پھر نئے ایڈونچر پر نکلے گی اوریوجین نامی بہادر نوجوان اور تیز رفتار گھوڑے میکسی مس ‘کے ساتھ ملکر دشمنوں کا مقابلہ کرے گی۔ سیریز میں رپنزیل کے کردار کے ڈائیلاگ اداکارہ مینڈی مور جبکہ بہادر نوجوان یوجین کے ڈائیلاگ اداکارزیچرے لیوی کی آواز میں ریکارڈ کرائے گئے ان کے علاوہ ایشلے جوڈ، کلینسی براؤن، ایڈن ایسپونیا، جینفرے ٹیمبور اور جیریمی جورڈن نے مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ریکارڈکرائے ہیں۔ فینٹسی، اینی میٹڈاور کامیڈی سے بھرپوراس ٹی وی شو میں نئے میوزیکل سانگ اور نئے ایڈونچر شامل کئے گئے ہیں جو مارچ میں ڈزنی چینل پر ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website