counter easy hit

نئے آرمی چیف کا اعلان نومبر کے آخری ہفتے میں ہو گا

The new chief will be announced in the last week of November

The new chief will be announced in the last week of November

اسلام آباد: نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی  ناموںکا اعلان نومبرکے آخری ہفتے کیا جائے گا اور27 نومبر دونوں اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔

وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف ان معاملات پر فیصلوں کو خفیہ رکھ رہے ہیں اور شاید ہی کسی کو علم ہوکہ ان اہم ترین تعیناتیوں سے متعلق ان کاحتمی فیصلہ کیا ہے، ان تعیناتیوں نے پاکستان کے سول ملٹری تعلقات کے تناظر میں کافی اہمیت اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ 25 نومبرکوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمودکی صدرممنون حسین سے الوداعی ملاقات طے ہے، ان اہم ترین عہدوں کیلیے کافی عرصے سے جن 4 جرنیلوں کے نام زیرگردش ہیں، ان میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات(چیف آف جنرل اسٹاف) لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم (کورکمانڈرملتان)، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے(کورکمانڈر بہاول پور) اورلیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ (آئی جی ٹریننگ اینڈ اویلیوایشن) شامل ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website