counter easy hit

امید ہے نئے آرمی چیف بھی جنرل راحیل شریف کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فوج کا وقار بلند کریں گے،امتیاز رانجھا

 The new chief will also raise the prestige of the army, while maintaining the tradition of Sharif, Imtiaz Ranjha

The new chief will also raise the prestige of the army, while maintaining the tradition of Sharif, Imtiaz Ranjha

جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج پہلے سے زیادہ پروفیشنل ،مضبوط اور ملکی وقار میں اضافے کا باعث بنیں گے، مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ کا بیان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نئے آرمی چیف بھی جنرل راحیل شریف کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فوج کا وقار بلند کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج پہلے سے زیادہ پروفیشنل ،مضبوط اور ملکی وقار میں اضافے کا باعث بنیں گے اور ساتھ ساتھ وہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور استحکام کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت بہترین چوائس ہیں موجودہ حالات میں اس سے بہتر فیصلہ ممکن نہ تھا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں امتیاز رانجھا نے کہا کہ جس طرح جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کیا ہے، امید ہے نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی اسی ایجنڈے کو لے کر آگے چلیں گے اوروہ اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہوئے افواج پاکستان کو مزید بلندیوں سے روشناس کرائیں گے

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website