counter easy hit

صحرائے عرب سے نوے ہزار سال پرانی انسانی انگلی دریافت

سعودی عرب کے ریگستان سے 90 ہزار سال پرانی انسانی انگلی کی ہڈی دریافت ہوئی ہے۔

The New Age Finding a New Year From the Arabian Desertماہرین آثار قدیمہ نے سعودی عرب کے ریگستان سے افریقہ کے قریبی علاقے سے 90 ہزار سال قدیم انسانی انگلی دریافت کی ہے جو اب تک دریافت ہونے والی بنی نوع انساں کی سب سے قدیم ہڈی ہے۔ جس کی مدد سے ابتدائی دور میں انسانوں کی نقل مکانی سے متعلق اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ اس قبل سمجھا جاتا تھا کہ انسانی ہجرتوں کا آغاز 30 ہزار سال قبل ہوا تھا۔

پروفیسر مائیکل پیٹراگلیا کی سربراہی میں ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے اس دریافت کو برسوں پرانے خواب کی ’تعبیر‘ قرار دیا ہے۔ پروفیسر مائیکل پیٹراگلیا کا کہنا تھا کہ کھدائی کے دوران قدیم جانوروں کی ہڈیوں کا ملنا معمول کی بات ہے لیکن اتنی قدیم انسانی انگلی کی ہڈی کا ملنا نہایت شاندار عمل ہے جس سے انسان کی ’ آباد کاری‘ سے متعلق اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں جو اس موضوع پر ہمارے پرانے خیالات کو تبدیل کر کے رکھ دے گی۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ فوسل ایشیائی ممالک سے انسانوں کی نقل مکانی اور صحرائے عرب میں آبادکاری سے متعلق اہم انکشافات کرے گا جو نصاب کی کتابوں میں پڑھائی جانے والے نظریات کو غلط ثابت کردے گا۔ دراصل انسانوں کی ایک علاقے سے دوسرے علاقے نقل مکانی اور آبادکاری ایک نہایت پیچیدہ عمل ہے جسے سمجھنا نہایت مشکل کام ہے۔