counter easy hit

بابر اعظم چھاگئے: ٹی 20 کی تاریخ کا بڑا عالمی ریکارڈ قائم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

دبئی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ 24سالہ بابر اعظم نے 7ستمبر2016ءکو انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر کے مقام پر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 22میچز میں 57کی اوسط سے855رنز سکور کرچکے ہیں
جس میں6نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ،بابر اعظم کے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے بعد سے اب تک کوئی اور بلے باز ان سے زیادہ رنز سکور نہیں کرسکا ہے ۔یاد رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 148رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور چوتھے اوور میں 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے آﺅٹ ہو گئے۔محمد حفیظ اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے70رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد محمد حفیظ40رنز بنا کر سٹین لیک کا شکار بن گئے ،بابر اعظم 45رنز بنانے کے بعد ڈارسی شارٹ کے گیند پر ایرون فنچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، آصف علی کی اننگز9رنز تک محدود رہی اور وہ سٹین لیک کا دوسرا شکار بنے ، شعیب ملک 14رنز بنا کر کورٹنائل کی گیند پر مچل مارش کا شکار بنے جبکہ حسن علی بھی اگلی ہی گیند پر مچل مارش کے شاندار کیچ کا شکار بنے،پاکستان نے مقررہ بین
اوورز میں147رنز سکور کیے ۔پچھلے میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے اس میچ کے لیے ایک تبدیلی کی ہے اور حسین طلعت کی جگہ شعیب ملک آج کے میچ میں شرکت کررہے ہیں ۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھی تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کی سرتوڑ کوشش ہوگی۔ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن محفوظ بنائی۔24 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی تھی۔سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔ابوظبی میں فخرزمان توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پائے تھے جس کے بعد ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم کا محمد حفیظ نے اچھا ساتھ دیا،مگر بعد میں آنے والے بیٹسمینوں نے کریز پر آنے اور واپس جانے کا سلسلہ جاری رکھا، سازگار کنڈیشنز میں مڈل آرڈر کے بعد ٹیل اینڈرز کا بھی ناکام ہوناپاکستان کے لیے باعث تشویش ہے۔حسن علی، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بھی یواے ای کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ اور حریف کی مہم کمزور بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔دوسری طرف ٹی ٹونٹی کرکٹ کے سٹار پلیئرز مہمان کپتان ایرون فنچ، ڈارسی شارٹ اور کرس لین کے ساتھ جارح مزاج آل راﺅنڈر گلین میکسویل پہلے میچ میں اپنی ناکامی کا ازالہ کرنے کے لیے بے تاب ہوں گے۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔