counter easy hit

سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور: سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا اور ٹیم میں اظہر علی کو ڈراپ کر کے امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

The national team was announced for One-day series against Sri Lankaپاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم میں بلے باز اظہر علی کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، فخر زماں، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، حارث سہیل، محمد عامر، فہیم اشرف، رومان رئیس، حسن علی، شاداب خان، جنید خان اور عماد وسیم شامل ہیں۔