counter easy hit

قومی ٹیم میں اوپننگ کی جگہ پکی کرنے کی دوڑ ،سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کے بعد اگلے میچ کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا گیا

The national team is set to announce the next match after the brilliant batting against Sri Lanka.

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین عابد علی نے کہا ہے کہ اوپنرز کے درمیان جگہ پکی کرنے کا مقابلہ ٹیم کیلئے مثبت ہے، یہ مقابلہ ہر کسی کو بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کا جذبہ دیتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے آئندہ بھی جب اور جہاں موقع ملا اپنی بھرپور پرفارمنس دوں گا ۔ کراچی میں سری لنکا کیخلاف آخری ایک روزہ میچ میں مین آف دی میچ حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں عابد علی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف آخری میچ میں یادگار پرفارمنس پر وہ خوش ہیں، وہ یہ پرفارمنس اپنی بیٹی کے نام کرنا چاہیں گے، انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ہورہی ہے اور اس میں ان کی پرفارمنس بھی ہوئی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ وہ کبھی اس بات سے مایوس نہیں ہوتے کہ اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم سے ڈراپ ہوگئے، کیوں کہ جو ہوتا ہے بہتری کیلئے ہوتا ہے۔ایک سوال پر عابد علی نے کہا کہ وہ ماضی کے تمام ٹاپ بیٹسمینوں کی وڈیوز دیکھ کر اپنا کھیل بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، حالیہ دنوں میں مصباح الحق اور یونس خان کو زیادہ فالو کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ‏ون ڈے سیریز کا اختتام ہوا پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے ساتھ اب ہوگی ٹی ٹوئنٹی سیریز جس کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے لاہور میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔دونوں ٹیمیں کراچی سے الگ الگ فلائٹس کے ذریعے لاہور پہنچیں، پاکستان کرکٹ ٹیم صبح کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔قومی ٹیم کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ٹی 20 اسکواڈ میں جگہ بنانے والے بلے باز احمد شہزاد نے بھی ٹیم کو ہوٹل میں ہی جوائن کر لیا ہے۔ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد کھلاڑی تازہ دم اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے جبکہ ہوٹل پہنچنے پر قومی کرکٹرز کو گلدستے پیش کیے گئے اور پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔بعد ازاں سری لنکا کی ٹیم سہہ پہر میں کراچی سے لاہور پہنچی، مہمان ٹیم کا بھی نجی ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔دونوں ٹیمیں جمعے کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی بھی ہو گی اور دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز پریس کانفرنس بھی کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Pakistan Cricket

@TheRealPCB

Touchdown Lahore 🛬

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
212 people are talking about this

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website