counter easy hit

تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ

لاہور: ہماری کوشش ہے کہ جو کھلاڑی باہر بنچوں پر بیٹھے ہیں ان کو بھی سری لنکا کیخلاف آزمایا جائے: چیف سلیکٹر انضمام الحق

The national team has called for changes in the third T20 matchچیف سلیکٹر انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف آج ہونیوالے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا عندیہ دیدیا ۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کوشش ہے جو کھلاڑی باہر بیٹھے ہیں انہیں بھی سری لنکا کے خلاف آزمایا جائے ۔ سابق ٹیسٹ کپتان نے جہاں سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں فتح کو سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے بہترین کمبی نیشن کا نتیجہ قرار دیا وہیں انہوں نے ٹیسٹ میں یونس اور مصباح کی کمی محسوس ہونے کا بھی اعتراف کیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو جاتا ہے۔