counter easy hit

ناپا کا تھیٹر اور موسیقی فیسٹیول 13 جنوری سے شروع ہوگا

 کراچی: نیشنل آکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے تحت دس روزہ نوجوان ہدایتکار تھیٹر اور موسیقی فیسٹیول کا آغاز 13 جنوری سے کیا جارہا ہے، فیسٹیول میں ناپا کے چار سال کے دوران گریجویٹ ہونے والے طالبعلم تھیٹر پیش کریں گے، اس بات کا اعلان ناپا ریپرٹری تھیٹرکے پروگرام ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹرارشد محمود نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

The Napa's Theatre and Music Festival will start from January 13

The Napa’s Theatre and Music Festival will start from January 13

ناپا ریپرٹری تھیٹرکے پروگرام ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹرارشد محمود کے ہمراہ فیسٹیول ڈائریکٹر زین احمد اور ایڈمنسٹریٹر ناپا ریپریٹری تھیٹراکبر اسلام موجود تھے۔ فیسٹیول میں تھیٹر ڈرامہ، اداکاری اور میوزک پرفارمنس پیش کی جائیں گی جو کہ ناپا کے نوجوان ٹیلنٹ اور پرفارمنگ آرٹس کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ارشد محمود نے کہا کہ تھیٹرکو اگرکچھروز کے لیے پرفارم نہ کیا جائے تو یہ وہ فن ہے جو روٹھ جاتا ہے تھیٹر مسلسل مشق کرتے رہنے سے مضبوط ہوتا ہے، اس فیسٹیول کے ذریعہ ہم مستقبل کے راحت کاظمی اور طلعت حسین کو پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں اور ان نوجوان ہدایتکاروں کو فن کے مظاہرے کا موقع دے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website