counter easy hit

بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا،، فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا،، اس سے پہلے تک نام ای سی ایل میں ہی رہے گا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا،، فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا،، اس سے پہلے تک نام ای سی ایل میں ہی رہے گا،، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالے جانے کا امکان ہے،، وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فوجی عدالتوں میں توسیع سمیت 26 نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا۔ کابینہ اجلاس میں اہم عہدوں پر تقرریوں کی منظوری بھی دی جائے گی،، یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی تھی،، وزیراعظم عمران خان نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے منیجنگ ڈائریکٹر کو برطرف کرنے کی ہدایت کی تھی،، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں ملک بھر میں میں گیس کی کمی پورا کرنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے بجلی کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔