counter easy hit

اہم ترین مستقل عہدے پر فائز خاتون شخصیت کی بنی گالہ آمد ۔۔۔ حلف اٹھانے سے قبل کپتان کو بڑا پیغام پہنچا دیا گیا

اسلام آباد;اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ملاقات کی۔ذرائع ابلاغ میں چلنے والی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں

کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے درمیان عالمی امور اور ان میں پاکستان کے کردار پر بات چیت کی گئی۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے فروری 2015 میں اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا، اور انہوں نے اسلام آباد کی جانب سے پہلی خاتوں مندوب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی 1993 سے 1996 اور 1999 سے 2002 تک امریکا میں پاکستانی سفیر اور 2003 سے 2008 تک برطانیہ میں ہائی کمشنر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح اکثریت کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ ممکنہ طور پر سفارتی سطح پر بھی پاکستان میں تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔