counter easy hit

اہم ترین اسلامی ملک نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو بھارت کی طرف سے کی جانے والی دراندازی اور خطے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو اپنی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن ہم اپنی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، ہم بھارتی جارحیت کے خلاف دفاع کا مکمل حق رکھتے ہیں۔ دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی، جس میں خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی سے بھی آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اورپاک بھارت کشیدگی سے متعلق آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر کھل کرحمایت کرتا آیا ہے۔پاک چیندوستی لازوال اور خطے میں پائیدار امن کی حامل ہے۔پاک چین دوستی پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے۔اسی طرح بھارت کی ایل اوسی کی خلاف ورزی کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اوآئی سی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔جس میں خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے ایل اوسی کی خلاف ورزیوں پربھارتی جارحیت کی مذمت کی اور اوآئی سی کو آگاہ کیاکہ بھارت کو اوآئی سی اجلاس میں مدعو کرنے پرشدیداحتجاج کرتے ہیں۔بھارت کو اوآئی سی اجلاس میں مدعو کرنا کسی صورت گوارا نہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ اوآئی سی کو بتا دیا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔اوآئی سی دیگر رکن ممالک کو بھی مذمت کرنے کا کہے۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بھارتی خلاف ورزی کے بعد حکومت پاکستان، پارلیمنٹ اور عوام کے جذبات سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے مائیک پومپیو کو ایل اوسی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ بھی دی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔بھارت کا جارحانہ انداز انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کسی طرح بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ توقع کرتے ہیں امریکا اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستا ن نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود تحمل کا رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے امریکا کو آگاہ کیا کہ بھارت میںالیکشن کے باعث جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔