counter easy hit

معروف ترین عالم دین کواچانک گرفتارکرلیا گیا، ان کے خلاف الزام جان کرآپ ہکا بکا رہ جائیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین اورجمعیت علماءپاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر کو آج پرانی انارکلی پولیس نے گرفتار کرلیا تا ہم عدالت نے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ،، ممتاز عالم دین کو پولیس نے 2003ءمیں امریکی حملے کے خلاف عراق کی حمایت میں جلوس نکالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،، معروف عالم دین اور جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر کو آج پرانی انارکلی پولیس نے گرفتار کرلیا تا ہم عدالت نے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ،، تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین علامہ قاری محمد زوار بہادر کو تھانہ پرانی انار کلی پولیس نے 2003ءمیں امریکی حملے کے خلاف عراق کی حمایت میں جلوس نکالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،مقدمے کی ایف آئی آر میں اہلسنّت کے 20 سے زائد قائدین کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ ان میں متعدد رہنما اس جہان فانی سے رخصت ہو چکے ہیں،علامہ قاری محمد زوار بہادر کو اس مقدمے میں تقریباً 16 سال بعد گرفتار کیا گیا ،گرفتاری کے بعد پولس نے انہیں عدالت میں پیش کیا تاہم عدالت نے اس مقدمے میں گرفتاری پر پولیس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری رہا ئی کا حکم دیا،، دوسری طرف جمعیت علماءپاکستان کے رہنماؤں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان ، علامہ حافظ نصیر احمد نورانی ،علامہ اظہر حسین فاروقی ،مفتی تصدق حسین ،مولانا محمد سلیم اعوان ،رشید احمد رضوی ،مہر محمد ارشد ،عثمان محی الدین اور دیگرنے 16 سال پرانے مقدمے میں علامہ قاری محمد زوار بہادر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ علماءکے خلاف ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اورحکومت گرفتار علماءاور دیگر کارکنوں کو فوری رہا کرے۔واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں جمعیت علمائے پاکستان نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا ۔