counter easy hit

ممبئی میں شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

The mobile phone was buried in Mumbai's pocket ممبئی بھندوپ کے علاقے میں شہری ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا کہ اچانک جیب میں موبائل پھٹ گیا، موبائل پھٹنے کے باعث شہری معمولی زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

چار جون کو جاری ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری ہوٹل میں کھانا کھا رہا ہے اور اچانک موبائل فون پھٹنے کے سبب اچھل جاتا ہے جبکہ ہوٹل میں موجود دیگر لوگ ہوٹل سے بھاگ جاتے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بھی دہلی سے اندور جانے والے والی فلائٹ میں موبائل فون پھٹ گیا تھا، فلائٹ میں 120 مسافر سوار تھے تاہم کریو ممبر کی جانب سے موبائل فون کو پانی میں ڈالنے کے سبب طیارے کو باحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔

دہلی کے رہائشی خاتون نے اپنا ہینڈبیگ سیٹ کے نیچے رکھا تھوڑی دیر بعد اس میں سے دھواں نکلنے لگا، خاتون نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرہوسٹس کو مدد کے لیے طلب کیا، ایئرہوسٹس کی جانب سے موبائل فون کو پانی کی ٹرے میں ڈالا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بھی نوجوان لڑکی اپنے موبائل پر گانے سننے میں مشغول تھی کہ اچانک اس کا موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں لڑکی جھلس گئی اوراسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برن سینٹر میں داخل کرایا گیا۔