counter easy hit

وزارت اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے کئی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے کئی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے کئی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، ریڈیو اسٹیشنز کی بندش کی منظوری پی بی سی بورڈ نے دی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈیو اسٹیشنز کو پی بی سی کی مالی مشکلات کے باعث بند کیا جارہا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے واحد تربیتی ادارے پاکستان براڈ کاسٹ اکیڈمی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایبٹ آباد اور سرگودھا کے ریڈیو اسٹیشن کو بند کیا جائے گا۔