counter easy hit

عمران فاروق قتل کیس کے ملزم کی میڈیا گفتگو، وزیر داخلہ کا نوٹس

 the minister's notice

the minister’s notice

عمران فاروق قتل کیس کے ملزم کی میڈیا گفتگو پر اسے عدالت پیش کرنے والی پولیس گارڈ کے انچارج کو معطل کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں کیس کو عدالتی کیس ہی رہنے دیا جائے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں قتل کیس کے ملزموں کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) عمران فاروق قتل کیس ملزم کی عدالت پیشی خالد شمیم نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کر دیئے۔ وزیر داخلہ نے بات چیت کا نوٹس لے لیا۔ ملزم کو عدالت پیش کرنے والے پولیس گارڈ انچارج کو معطل کر دیا گیا. چودھری نثار کہتے ہیں کیس کو عدالتی کیس ہی رہنے دیا جائے کوئی کچھ بھی کہتا رہے عمران فاروق قتل کیس میں سچائی اور انصاف کو مقدم رکھا جائے گا . ملزم کی میڈیا کے ساتھ اس قسم کی بات چیت کیس پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ادھر دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کے قتل پر آج بھی غمزدہ ہیں۔ گرفتار ملزموں کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سیاسی قائدین پر کیس بنے لیکن ثابت نہیں ہو سکے۔