counter easy hit

محکمہ موسمیات نے تہلکہ خیز نوید سنا دی

The Meteorological Department issued a spirited nave

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کل سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنا دی، بدھ سے لے کر جمعہ تک پنجاب، کشمیر، اسلام آباد، گلگلت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں موسلادھار بارشیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل سے ملک میں مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کل بروز بدھ سے شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ اس دوران سب سے زیادہ بارشیں جنوبی پنجاب میں ہون گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ لاہور، بہاولپور، ملتان، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش شہید بینظیرآباد53، کراچی (صدر25، فیصل بیس08، ناظم آباد06، ایئرپورٹ، مسرور، کیماڑی، یونیورسٹی روڈ05، نارتھ کراچی03)، ٹھٹھہ11، حیدرآباد، ٹنڈوجام 10، میرپور خاص04، بدین، دادو03، لاڑکانہ01، لاہور (سٹی46، ایئرپورٹ 03) خانپور 11، بہاولپور04، ملتان03، کوٹلی 08، مظفرآباد03، گڑھی دوپٹہ02، لسبیلہ 06 اور بونجی میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website