counter easy hit

محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

The Meteorological Department heard the great news about the fasting

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کیلئے عیدالفطر تک موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو کراچی میں بوند اباندی ہو گئی جبکہ آئندہ دو دن تک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بادل چھائے رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کی ہرمضان المبارک میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ عیدالفطر تک اب کراچی میں ہیٹ ویووز کا کوئی امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ 2015میں کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث سینکڑوں لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں اور اس بار پھر ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک بھر میں بارش اور تیز آندھی کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان کے مطابق اگلے ہفتے سے درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری کمی واقع ہوگی۔ شہر قائد میں بھی آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ژوب، کوئٹہ، قلات، راول پنڈی، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب راول پنڈی اور اسلام آباد میں رات سے ڈیرے ڈالے بادل علی الصبح برس پڑے، جس سے گرمی میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا، جب کہ ایبٹ آباد، مظفر آباد، فیصل آباد، اوکاڑہ میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، تاہم بجلی کی فراہم تعطل کا شکار رہی۔ وادی نیلم میں گزشتہ رات ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جب کہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مظفر آباد میں بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں ہفتہ کی صبح مطلع ابر آلود رہا، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ کے روز سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہے گا۔ میٹ آفس کے مطابق اگلے ہفتے سے کراچی میں بھی درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی، جہاں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق شہر قائد میں آج 18 سے 25 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔ جب کہ شہر کا درجہ حرارت آج 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website