counter easy hit

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج نے بے مثال قربانیاں دیں جسے پوری دنیا نے سراہا،پاکستان خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا خواہاں ہے۔

The meeting chaired by the Prime Minister on National Security

The meeting chaired by the Prime Minister on National Security

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے خارجہ پالیسی و قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر سلامتی ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال ،آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پرمضبوط معاشی وباہمی تعلقات ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کواس مقصدکےحصول کے لیے ملکر کاوشیں کرناہوں گی اور یہ تب ہی ممکن ہےجب ہم امن ،ترقی اورخوشحالی کو اپنی ترجیح بنائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ہمارےلیےخطے کوجوڑنےکا وسیلہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website